دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج کچھ پروازیں لینڈنگ اور ٹیک آف کر رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس سے قبل کوئی وضاحت دیے بغیر فلائٹس معطل کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ بی بی سی نے دبئی ایئرپورٹ پر ایک پروجیکٹائل اور دھماکے کی فوٹیج کی تصدیق کی ہے۔
تاہم دبئی حکومت کے میڈیا آفس کے ایکس اکاؤنٹ نے پوسٹ کیا ہے کہ سنیچر کے روز ایئرپورٹ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ گرنے کے نتیجے میں ہونے والے ایک معمولی واقعے پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔‘
دبئی ایئرپورٹ سے کچھ پروازیں روانہ تو ہو رہی ہیں لیکن تاخیر کے ساتھ۔
ایمریٹس کی پرواز EK001 لندن ہیتھرو کے لیے مقامی وقت کے مطابق 07:00 بجے ٹرمینل تھری سے روانہ ہونے والی تھی لیکن اب وہ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد روانہ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور ایرانی میزائل حملوں پر تبادلہ خیال
انہوں نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کہا کہ ایران خطے میں استحکام اور امن کا خواہاں ہے اور اسی مقصد کے تحت پڑوسی ممالک کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی سرزمین کو کسی قسم کے حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کارروائیوں سے کسی بھی پڑوسی ملک کو تشویش یا نقصان پہنچا ہے تو ایران اس پر معذرت خواہ ہے، ایران کا دیگر ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اور تہران خطے میں تعاون اور اعتماد کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ان کے مطابق عبوری لیڈر شپ کونسل نے اس بات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کے حملے یا میزائل کارروائی نہیں کی جائے گی، ایران صرف اسی صورت میں ردعمل دے گا جب کسی دوسرے ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا جائے گا۔







