سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ نیا آن لائن پلیٹ فارم صوبے میں کاروباری آسانیوں کو فروغ دینے کی جانب انقلابی قدم ہے۔
The Government of Punjab has launched the “Ebiz” portal, a transformative step toward promoting business facilitation and ease of doing business in the province.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 14, 2025
This digital platform allows entrepreneurs and investors to obtain permits, licenses, registrations, and land use… pic.twitter.com/7aDy3lPF3o
انہوں نے کہا کہ ای بِز پورٹل کے ذریعے سرمایہ کار اب پرمیٹس، لائسنسز، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی تمام سہولیات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ یہ نظام سرمایہ کاروں کو شفاف، تیز اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرے گا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی اب اپنے دفاتر یا گھروں سے ہی تمام کارروائیاں مکمل کر سکے گی، جہاں کسی قسم کی تاخیر یا سرخ فیتے کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ نے اسے پنجاب کے لیے ڈیجیٹل گورننس اور معاشی استحکام کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا۔







