یاد رہے کہ اس سے قبل 15 فروری کو بھی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا تھا، جب پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، نئی قیمتیں کیا ہو گئیں؟
نیوز ڈیسک
28 فروری، 2026حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے 16 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں۔






