حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 11 ستمبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔








