نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 338 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔






