حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے، جس کے تحت مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اضافی چارجز رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی 2026 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے درخواست کا جزوی طور پر جائزہ لیتے ہوئے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔






