آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سراپا ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرز کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

گزشتہ روز یعنی جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 462 روپے بڑھ کر 8 ہزار 407 روپے پر پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔