قومی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراطِ زر کی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال ہے۔
محمد اورنگزیب کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود رواں سال مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو موجودہ مالی سال کے تخمینے 7.5 فیصد سے کم ہے۔
سیلاب اور امریکہ-ایران جنگ کے باوجود ہماری معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب#Flood #IranUSConflict #Budget2026 #FederalBudget #BudgetSession #PakistanBudget #عوام_دوست_بجٹ #BudgetForPakistan #GDPGrowth pic.twitter.com/JpvSzsdmUF
— APP (@appcsocialmedia) June 12, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی پر قابو پانے میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم خطے کی صورتحال نے قیمتوں پر دباؤ بڑھایا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹیں گے اور حالات معمول پر آئیں گے، مہنگائی کی شرح میں بھی مزید کمی دیکھنے کو ملے گی۔






