ذرائع کے مطابق پاکستان رواں ماہ کے اختتام پر دو ارب ڈالرز ابوظبی کو واپس کرے گا۔ مذکورہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی۔
پاکستان کامتحدہ عرب امارات کاقرض واپس کرنےکافیصلہ#ARYnews #BreakingNews pic.twitter.com/Cq5CCxlv66
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 3, 2026
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رقم پر چھ فیصد سالانہ شرح کے حساب سے سود ادا کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ماضی میں اس رقم کو سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا، تاہم دسمبر 2025 میں اس رقم کو پہلے ایک ماہ اور پھر دو ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔






