سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایشیا، اوشیانا اور افریقہ) ریمی ایگل نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ نیسلے کی طویل مدتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان کو ایک علاقائی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ حب کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جہاں سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔

ریمی ایگل نے آنے والے برسوں میں پاکستان میں کاروبار کی مضبوط ترقی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی اور غذائی ضروریات جنوب مشرقی ایشیا کی کامیاب منڈیوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیسلے 180 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے اور 2025 میں اس کی عالمی آمدنی تقریباً 114.25 ارب ڈالرز رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس اضافی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رات 10 بجے کے بعد تمام مارکیٹس بند کرانے کے نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون، ٹیکس نظام میں بہتری اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیسلے پاکستان کے سی ای او جیسن ایوانسینا نے شیخوپورہ اور خانیوال میں واقع فیکٹریوں میں جدید آٹومیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہیں عالمی معیار کے مطابق قرار دیا تھا۔