نیلامی میں سب سے زیادہ بولی وزیر 1 نمبر پلیٹ پر لگی، جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو کر سرِفہرست رہی۔

اسی طرح آفریدی 1 نمبر پلیٹ بھی زیادہ بولی کے باعث توجہ کا مرکز بنی، جس پر ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدی۔

نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں خان 1 نمبر پلیٹ بھی شامل تھی، جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ خان 1 نمبر پلیٹ ایم پی اے نیک محمد خان نے حاصل کی۔

اس کے علاوہ پشاور 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ روپے میں نیلام ہوئی، جب کہ ہری پور 1 نمبر پلیٹ 80 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔

دیگر نمبر پلیٹس میں یوسفزئی 1, 49 لاکھ 20 ہزار روپے، درانی 1, 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ملاکنڈ 1, ساڑھے 12 لاکھ روپے اور صوابی 1, 12 لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق چوائس نمبر پلیٹس کی مزید نیلامی آئندہ مرحلے میں ای بڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔