پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ تاہم نئے نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔