پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 19، 20 اور 21 ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک ہیں۔
نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ تین روز کے دوران ہوگا، جس کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر آئندہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔







