عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 690 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 231 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 139 روپے ہو گئی ہے۔