عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4096 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6370 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔