مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہی دن میں 9,200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن All-Pakistan Gems and Jewellers Sarafa Association کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 7,888 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہوا۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے پر آ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 92 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,424 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں بھی 267 روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 8,023 روپے تک جا پہنچی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔