آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Gold prices in Pakistan increased on Thursday in line with their gain in the international market. In the local market, gold price per tola reached Rs427,436 after an increase of Rs1,000 during the day.https://t.co/NrwPa7Jq6R#GoldPrices #Gold #PakistanEconomy #brecordernews
— Business Recorder (@brecorder_com) July 30, 2026
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 288 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے زیورات خریدنے والے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 30 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔
یاد رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ، مرکزی بینکوں کی پالیسیوں اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا اور ڈالر کی قدر میں بھی تبدیلی آئی تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان موجود ہے۔







