عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 503 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں کمی، جب کہ ایتھیریم کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
تاس کے مطابق ماسکو میں صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بٹ کوائن کی قیمت 1.22 فیصد کمی کے بعد 65 ہزار 544 ڈالر رہ گئی، جب کہ ایتھیریم کی قیمت 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار 785 ڈالر تک پہنچ گئی۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد و شمار کے مطابق 17 جون تک کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت 2.25 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اس مجموعی مالیت میں بٹ کوائن کا حصہ 1.312 ٹریلین ڈالر، یعنی 58.4 فیصد رہا، جب کہ ایتھیریم کا حصہ 215.438 ارب ڈالر، یعنی 9.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔






