آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا دو دن کی تیزی کے بعد پھر سستا ہوگیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہو گئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے رہی۔
مزیدپڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے بڑھ کر 5434 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4124 ڈالر پر آ گیا ہے۔







