آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ 24 قیراط سونا 740 روپے مہنگا ہوا، جبکہ چاندی 5100 روپے بڑھ گئی۔ عالمی بازار اور بلین بازار کے مثبت رجحان کو اس تیزی کی اہم وجہ بتایا جا رہا ہے#Gold #Silver #PriceHike https://t.co/AAmG0SM1Ze
— QAUMI AWAZ (@Qaumi_Awaz) May 25, 2026
جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4554 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر پڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی معاشی خدشات کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب سونے کی بڑھتی قیمتوں نے شادی بیاہ کے سیزن میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ زیورات کی خریداری میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ صرافہ بازار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔







