عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کی قیمتوں نے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 141 ڈالر مہنگا ہوکر 4358 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 14 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
مزید براں دس گرام سونا کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں 12 ہزار 89 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 167 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5504 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔ صرافہ تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔






