اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تین اپریل 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$21.89 billion as of April 03, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) April 9, 2026
For details: https://t.co/WpSgomnKT3#SBPReserves pic.twitter.com/csxzb37mf1
رپورٹ کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد یہ 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔







