اسٹیٹ بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.636 ارب ڈالر رہے۔ ان میں سے 17.190 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 5.446 ارب ڈالر تجارتی بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر پر مشتمل ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$22.64 billion as of May 29, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) June 4, 2026
For details: https://t.co/WpSgomnKT3#SBPReserves pic.twitter.com/4MxuBgwK52
اعداد و شمار کے مطابق اس سے ایک ہفتہ قبل ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.647 ارب ڈالر تھے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 17.147 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ 29 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 43 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 17.19 ارب امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔






