ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی جانے والی یہ فلم ہومر کی اصل کہانی اور فن کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے تقریباً تین منٹ پر مشتمل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں تیار ہوں۔
It s really fun to direct a character s emotion in Grok Imagine.
— Heavy Pulp (@heavypulp) July 22, 2026
All four of these videos are the same scene, the only thing that changes is the performance.
Detailed breakdown below. pic.twitter.com/06BPxpvpa4
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔
انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خصوصاً اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔







