بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں  کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے میڈیا کو بتایا کہ

"گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی۔ طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے۔"

مزیدپڑھیں: فلم ’حق‘ کی ریلیز رکوانے کے لیے انڈین ہائی کورٹ میں درخواست دائر ،’خاندان کی اجازت کے بغیر فلم بنائی گئی

انہوں نے   کہا کہ گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گووندا نے اس سے قبل لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کے لیے بریچ کینڈی اسپتال کا دورہ کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔