ہریش رائے کو فلم اوم میں ڈان رائے اور بلاک بسٹر فلم کے جی ایف میں چاچا کے کردار سے بے حد مقبولیت ملی۔

رپورٹس کے مطابق ان کی بیماری پیٹ تک پھیل چکی تھی، جس کے باعث ان کی صحت مسلسل بگڑتی جا رہی تھی۔

کرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس  پر ہریش رائے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ہریش رائے نے اپنے شاندار فنی سفر کے دوران کنڑ، تمل اور تیلگو زبانوں کی درجنوں فلموں میں کام کیا۔ ان کی معروف فلموں میں اوم، سمرا، بنگلور انڈر ورلڈ، راج بہادر، سنجو ویڈز گیتا اور کے جی ایف سیریز کے دونوں پارٹ شامل ہیں۔

اداکار کے انتقال پر انڈین فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔