النصر کے کپتان اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، جہاں وہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
یہ سیریز رونالڈو کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’یو آر-مارو اسٹوڈیوز‘ تیار کر رہی ہے، جسے انہوں نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔میتھیو وان اس سے قبل کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔
After a disappointing World Cup, it appears that Cristiano Ronaldo has his next project.
— Deadline (@DEADLINE) July 27, 2026
According to The Sun, the Portuguese superstar is working with Kingsman director Matthew Vaughn on a show about a UK soccer agent starring Damian Lewis and a number of big stars from the… pic.twitter.com/tBWeXbmC9n
ڈرامے کی کاسٹ میں سابق فرانسیسی فٹبال اسٹار تھیری ہنری، اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔
کہانی ایک فرضی فٹبال ایجنٹ، اسٹینلے ڈالٹن، کے گرد گھومتی ہے، جو جدید فٹبال کی چکاچوند کے پیچھے چھپی طاقت کی سیاست اور سخت مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شو کی شوٹنگ شمال مغربی لندن میں جاری ہے، جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتی ہے اور فٹبال کی دنیا کا ایک منفرد اور سنجیدہ رخ ناظرین کے سامنے پیش کرے گی۔






