ذرائع کے مطابق عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران رجب بٹ خود پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی غیر حاضری پر استثنیٰ دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عمرہ پر ہیں، جس کی وجہ سے سماعت دونوں فریقین کی رضا مندی سے 10 فروری تک ملتوی کی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا، وجہ کیا بنی؟

یہ مقدمہ تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا جس میں رجب بٹ پر شعائر اسلام کی توہین کا الزام ہے۔ ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

عدالت کے اس اقدام سے مقدمے کی کارروائی میں وقتی توقف ہوا ہے، تاہم سماعت کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد دوبارہ قانونی کارروائی شروع ہو جائے گی۔