سونو نگم نے سرجری کے دوران محمد رفیع کا مقبول گیت گا کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی گلوکار سونو نگم نے سرجری کے دوران محمد رفیع کا لازوال گیت ’’سہانی رات ڈھل چکی‘‘ گا کر ایک مشکل طبی مرحلے کو موسیقی کے خوبصورت لمحے میں بدل دیا۔
سونو نگم نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے موسیقی کی خوشی اور اس کی طاقت کے بارے میں جذباتی نوٹ بھی لکھا۔
گلوکار نے لکھا کہ موسیقی ایک مشکل اور غیر آرام دہ لمحے میں بھی ان کے لیے سکون کا ذریعہ بنی رہی،ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔







