اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم بٹوارا (1947) کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔ یہ فلم 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال کیا کہ آیا انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی اور وہ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

اس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان میں نہیں ہوئی بلکہ تمام عکس بندی بھارت میں کی گئی۔ تاہم انہوں نے اپنے والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ اگر ہندوستان میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے کسی نہ کسی طرح ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے۔

سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن قرار دیتے ہوئے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔