ذرائع کے مطابق عدالت میں عاطف خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔
سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
خیال رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر ان کے خلاف 53 کروڑ روپے کے فراڈ کا کیس بنایا گیا ہے۔







