سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرنے کے بعد روانہ ہو گئے۔ ان مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، صدر میں حساس ادارے کی عمارت جلانے، اور میٹرو بس اسٹیشن پر حملے کے کیسز شامل ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران اگلی تاریخ پر
ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں تاکہ چالان نقول تقسیم کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کا مرحلہ مکمل کیا جا سکے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔







