سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے معروف آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد اور امجد کریم رندھاوا اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیرِ اعظم نے کم عمری میں آئی ٹی کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر عرفہ کریم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرفہ کریم کی آئی ٹی شعبے میں لازوال خدمات کے اعتراف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جو اب عرفہ کریم ٹاور کہلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم، تربیت اور اس شعبے میں انٹرپرینیورشپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں برس بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے ، پی ٹی آئی کا جلسہ کراچی میں کہاں ہوگا، کشمکش جاری
انہوں نے آئی ٹی کے فروغ کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فاؤنڈیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومتی سطح پر فاؤنڈیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس موقع پر عرفہ کریم مرحومہ کے والدین نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔







