سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے، اس لیے حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم نہ رکھا جائے۔ اگر معیشت کا پہیہ دوبارہ مؤثر انداز میں چلانا ہے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ناگزیر ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل اب 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) June 26, 2026
پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے، معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو پٹرول و ڈیزل سستا کرنا ہوگا ، لیوی کا خاتمہ… pic.twitter.com/J8NSbnpZql
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی جنگ سے پہلے کی سطح پر لائی جائیں، جب کہ مہنگے ایندھن کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔






