نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے اور ہمیں وسائل کا انتظام آبادی کے مطابق کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی غربت اور دیگر سماجی مسائل کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، تاہم آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں اور پائیدار ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے

وفاقی وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ ماحول دوست معیشت پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچی آبادیاں بھی مسائل کا سبب بنتی ہیں کیونکہ ان کا کوئی مستند ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، اس لیے ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔