نجی نشریاتی اداروں کے مطابق ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان 2026 میں عزت اور فخر کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔ حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور ملک دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی، اب ان پر دوبارہ تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سفارتی اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کے بارے میں مثبت الفاظ کا استعمال ہونا دراصل پاکستان کی جیت ہے، جو مؤثر سفارتکاری کا ثبوت ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی حکومتی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ موجودہ پالیسیوں اور آرمی چیف کی قیادت کے باعث عالمی سطح پر ملک کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔