گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دستخط شدہ آفیشل خط وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کے نام جاری کیا گیا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کو 8 اکتوبر 2025 اور 11 اکتوبر 2025 کو علیحدہ علیحدہ دو استعفے موصول ہوئے، دونوں استعفوں پر غیر مشابہ اور مختلف دستخط ہیں۔


خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر 2025 کو سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کیا گیا ہے، تاکہ آئینِ پاکستان کے مطابق معاملے کو نمٹایا جا سکے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ گورنر نے فی الحال استعفیٰ منظور نہیں کیا بلکہ تصدیق کے لیے ملاقات طلب کی ہے۔