ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جس میں صوبے میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی ہم چاہتے ہیں کہ یہی تسلسل برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری آئین و قانون کے مطابق دی جائے گی، جب کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ذریعے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ ملین مارچ پشاور: 'فلسطینوں نے کوہِ گراں بن کر اسرائیلی دہشتگردی کا مقابلہ کیا'، حافظ نعیم الرحمان

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو یہ بات بانیِ پی ٹی آئی تک پہنچانی چاہیے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاتے، اپنا مؤقف ضرور رکھیں مگر دوسرے فریق کو سننا بھی سیاست کا حصہ ہے۔