راولپنڈی کی اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ عدالت میں آج علیمہ خان کی حاضری کے بعد کارروائی آگے بڑھائی گئی۔
گزشتہ سماعت پر مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی خارج کر دیے گئے تھے۔
دورانِ سماعت نادرا حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب ریونیو بورڈ بھی ان کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا چکا ہے۔
واضع رہے کہ تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں علیمہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت میں کردار ادا کیا تھا۔







