نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ اگر پی ٹی آئی اپنا ہاؤس ان آرڈر کر لے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، تاہم جواب میں ہمیشہ شرائط سامنے آتی ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ چار سال قبل پی ٹی آئی کے ایک وزیر کے بیان کی وجہ سے پورا ایوی ایشن سیکٹر شدید متاثر ہوا تھا۔ پی آئی اے کی گزشتہ روز کامیاب بولی لگی ہے اور حکومت کے پاس اب بھی ادارے کے 25 فیصد شیئرز موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے پی آئی اے کو جس انداز میں چلایا جا رہا تھا، اس طرح تو ادارہ بند ہوجاتا، تاہم نجکاری سے قومی ایئر لائن کی سروسز میں ضرور بہتری آئے گی۔






