سماجی رابطے کےسائٹ ایکس پر عمران خان کے دورِ وزارتِ عظمیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے، اس کے مینیو پر ایک نظر ڈالیں۔ ان کے پاس ٹی وی بھی موجود ہے اور وہ اپنی پسند کے چینلز دیکھتے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق عمران خان کے لیے ورزش کی مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جیل کا کھانا کھاتے تھے۔ ہمارے پاس صرف دو کمبل تھے۔ جنوری کی سخت سردی تھی اور گرم پانی تک میسر نہیں تھا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کر گیزر اتروایا تھا۔

مزید کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سنیں، اور اللہ سے ڈریں کیونکہ وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں ہوتی۔