انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ان کے خلاف حال ہی میں وارنٹس جاری کیے گئے، جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران جج کی رخصت کے باعث معاملات مزید مؤخر ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر تک مہلت کی درخواست کی تھی، مگر اسے قبول نہیں کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں اور ان کے پاس کوئی مؤثر فورم موجود نہیں جہاں وہ اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات جان بوجھ کر سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جا رہے تاکہ ضمانت کا راستہ روکا جا سکے۔
راستوں کی بندش سے متعلق بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں نہیں ڈالیں جو ایک مثبت اقدام ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث راستے بند کیے گئے۔ ان کے مطابق سندھ حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔







