لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتشار اور تصادم ملک کو آگے نہیں لے جا سکتے۔ میاں نواز شریف کو آگے آ کر ملکی حالات سنوارنے میں کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ صرف سنجیدہ طرزِ سیاست اور مکالمے سے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی برقرار، عمران خان نے مذاکرات کی پیشکش دوبارہ ٹھکرا دی
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت قومی مکالمے اور سیاسی میثاق کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
ادھر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ایک سازش کے تحت کیے گئے، اور سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں بات چیت سے انکار کرتی ہیں۔







