اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر واٹر کینن کے استعمال کی سخت مذمت بھی کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے سوال اٹھایا کہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات کس کے کہنے پر بنائے گئے؟  بانی پی ٹی آئی پر عدت سمیت ایسے کیسز بنائے گئے جن کا مقصد صرف ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا تھا، لیکن کیسز بے بنیاد ثابت ہوئے اور عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکی۔ علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں سیاسی حل ضرور نکلے گا۔

مزید پڑھیں : حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر غور شروع، ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟

اسی دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا عمران خان کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حالات کو مزید خراب کرنے کے بجائے سیاسی راستہ نکالنا ضروری ہے۔