وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرسمس کے دوران توڑ پھوڑ کے حالیہ قابلِ مذمت واقعات اور مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مہمات، جن میں ان کے گھروں کی مسماری اور بار بار لنچنگ کے واقعات شامل ہیں، مسلمانوں میں خوف اور احساسِ محرومی کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔
🔊PR No.3️⃣8️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 29, 2025
Press Remarks by the Spokesperson https://t.co/0uUaCfKnUp pic.twitter.com/5KENRSsykO
ترجمان نے کہا کہ محمد اخلاق کا واقعہ اس کی واضح مثال ہے، جس میں ریاستی اداروں نے مجرموں کو احتساب سے بچانے کی کوشش کی، ایسے متاثرین کی فہرست افسوسناک طور پر طویل ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ عالمی برادری کو انڈیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا نوٹس لینا چاہیے اور وہاں کمزور اور غیر محفوظ برادریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔







