پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا  کہ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص جیل قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے بڑے سینئر صحافیوں نے بے بنیاد خبریں پھیلا کر قوم کو گمراہ کیا، آج انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے آج شرمسار ہونے چاہیے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، باربار کہہ رہے ہیں ہمیں اپنی سیاست سے دور رکھو: ترجمان پاک فوج

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، ملک میں سٹرکچرل تبدیلیاں کر کے دشمن کو خوفزدہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کی متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے، جس سے پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، مشرقی اور مغربی سرحدیں مزید محفوظ ہوئیں اور دشمن کو شکست ملی۔ آئندہ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔