وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آرمی چیف کی سفارش پر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ کا تقرر کیا جائے گا، جس کا تعلق پاک فوج سے ہوگا۔

ترمیم کے مطابق فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کے رینک، مراعات اور وردی تاحیات برقرار رہیں گی۔ یہ عہدے آرٹیکل 47 میں درج طریقہ کار کے علاوہ کسی اور طریقے سے ختم نہیں کیے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: 27 آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور:  تمام سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسحاق ڈار

آرٹیکل 248 میں درج استثنیٰ بھی فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کے عہدوں پر لاگو ہوگا۔

فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کی کمانڈ کے خاتمے کے بعد وفاقی حکومت قومی مفاد میں ان کی نئی ذمہ داریوں کا تعین کر سکے گی۔