افغان وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر حافظ ضیا احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کا دعویٰ ’’غلط اور غیر حقیقی‘‘ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ باہمی افہام و تفہیم کے تحت ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام اور درست حقائق پر ہونی چاہیے، ایسے بیانات سفارتی آداب اور دو طرفہ احترام کے منافی ہیں۔
The recent remarks by the Foreign Minister of Pakistan, asserting that the Minister of Foreign Affairs of the Islamic Emirate of Afghanistan, Mawlawi Amir Khan Muttaqi, contacted him six times in a single day, are far removed from reality. pic.twitter.com/I3jfjNIsSp
— Hafiz Zia Ahmad (@HafizZiaAhmad) November 5, 2025
افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ امارتِ اسلامیہ ہمیشہ سے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ احترام، تعاون اور مثبت تعلقات کے فروغ کی خواہاں رہی ہے، لہٰذا پاکستانی حکام کو چاہیے کہ اپنے سرکاری بیانات میں حقائق کو درست طور پر پیش کریں۔
یاد رہے کہ منگل کے روز ایوانِ بالا سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی نے انہیں چھ مرتبہ فون کیا اور انہوں نے صرف یہی کہا کہ ہمیں آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔







