دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیف خلیفوف نے ایشیا میں باہمی روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سی آئی سی اے) میں آذربائیجان کی موجودہ سربراہی کے تحت جاری اور آئندہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی آئی سی اے میں آذربائیجان کے قائدانہ کردار کو سراہا اور علاقائی تعاون، بات چیت اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے باکو کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔