وزارتِ خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اسحٰق ڈار ماسکو میں منعقد ہونے والے دو روزہ ایس سی او سربراہانِ حکومت اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ماسکو ایئرپورٹ پر اسحٰق ڈار کا استقبال روس کے نائب وزیرِ خارجہ مکائل گالوزِن، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوُف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سُروفٹسِیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس 17 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور باہمی شراکت داری کے امور پر اہم گفتگو متوقع ہے۔